ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

سابق چیف سلیکٹر کورونا وائرس کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، اقبال قاسم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد گھر میں ایک ہفتے سے آئسولیشن میں ہوں۔

سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ دوسرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ ایک دو روز میں کرواؤں گا، اقبال قاسم نے اپنے چاہنے والوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 521 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 43 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 540 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 951 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 19 ہزار 291 ہو چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں