تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’میں چاہتی ہوں آپ ساتھ رہیں‘ : شادی کے بعد یاسر کو گھر سے باہر جانا بھی مہنگا پڑ گیا

کراچی: حال ہی میں ازدواجی بندھن میں بندھنے والی پاکستانی اداکارہ اقرار عزیز نے اپنے خاوند یاسر حسین کے گھر سے باہر جاتے ہی اسٹیٹس شیئر کردیا۔

اقرار عزیز نے اپنی شادی کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر یاسر حسین کے لیے ایک جذباتی نوٹ تحریر کیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ ‘میں آپ کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں، چاہے میں کام کررہی ہوں یا نہ کررہی ہوں، جب میں سستی دکھاؤں، جب میں خوش ہوں، یا اداس ہوں، جب میں جذباتی ہوں، یا مجھے شاید ایسا احساس ہو کہ میں اتنی قابل نہیں، میں چاہتی ہوں کہ آپ ہمیشہ میرے ساتھ رہو اور مجھے یاد دلاتے رہو کہ میں کتنی خوش قسمت ہوں کہ اللہ نے مجھے آپ کا ساتھ عطا کیا’۔

یاسر حسین نے اپنی اہلیہ کے اسٹیٹس پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’5 منٹ کے لیے دوستوں کے ساتھ باہر گیا تھا اور یہ پوسٹ آگئی، بس دوستوں سے جان چھڑا (کٹا) کر ابھی گھر واپس آتا ہوں‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس یاسر حسین نے اقرا عزیز کو ایک ایوارڈ شو کی تقریب کے کے دوران شادی کی پیشکش کی تھی جس کے بعد دونوں دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھے اور نئے سفر کا آغاز کیا۔

Comments

- Advertisement -