تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

’اقرا کو اُس کے سائز کی ہم عمر دوست مل گئی‘

اقرا عزیز اور یاسر حسین کا چرچا ان دنوں زبان زدِ عام ہے کیونکہ دونوں حال ہی میں ازدواجی بندھن میں بندھے اور دوستوں، رشتے داروں کی دعاؤں سے نئی زندگی کا آغاز کیا۔

اقرا عزیز اور یاسر حسین طویل عرصے سے دوستی کے رشتے میں بندھے ہوئے تھے جس کے بعد گزشتہ برس ایک ایوارڈ شو کی تقریب کے دوران اداکار نے اقرا عزیز سے سرعام محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شادی کی پیش کش بھی کی تھی۔

یاسر حسین کا اس انداز سے محبت کا اظہار کرنا کئی لوگوں کو ناگوار گزرا تھا اور ہر جانب سے اُن پر تنقید کے نشتر بھی برسائے گئے تھے مگر نوبیاہتا جوڑے نے ساری باتوں کو نظر انداز کر کے خاموشی اختیار کی اور اپنے مستقبل کا سوچا۔

حال ہی میں دونوں ازدواجی بندھن میں بندھے جس کے بعد اقرار نے انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کر کے اسے ’اقرا عزیز حسین‘ کرلیا۔ اداکار یاسر حسین نے اپنی اہلیہ اقرا عزیز کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی ننھی مداح کے ساتھ ائیرپورٹ پر گفتگو کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈرامہ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی نئی قسط، اقرا یاسر کا بڑے سرپرائز کا اعلان

یاسر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’اقرا کو اُس کی ہم عمر، ایک جیسے قد اور ہم پلا دوست مل گئی، جو پہلے مداح تھی مگر اتنی بات چیت کے بعد دونوں سہلیوں نے ایک دوسرے کو اپنے رابطے نمبر بھی دیے‘۔

یاد رہے معروف اداکار اقرا عزیز اور یاسر حسین 28 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ، دونوں کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں۔

خیال رہے کہ اقرا عزیز نے چند ہی ڈراموں سے بہت جلد اداکاری میں اپنا لوہا منوا لیا ہے جبکہ ان کے مداحوں کی تعداد بھی دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -