بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

اقرا عزیز نے نومولود بیٹی کا نام بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے نومولود بیٹی کا نام بتا دیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں یاسر حسین نے 24 جنوری کو بیٹی کی پیدائش کی اطلاع مداحوں کو دی تھی۔

اداکار نے اسپتال کی اسٹرپ شیئر کی جس میں لکھا کہ ’اقرا عزیز کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔‘

یاسر حسین نے سرخ دل کی ایموجی بنا کر اہلیہ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

تاہم اب اداکارہ اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر بیٹی کا نام ’صوفیا حسین‘ بتایا ہے اور لکھا کہ اللہ نے ہمیں سب سے خوبصورت تحفہ عطا کیا ہے۔‘

انہوں نے چند منٹ قبل یہ پوسٹ شیئر کی ہے اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد اور بیٹی کو اچھے نصیب کی دعائیں دی جارہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN (@iiqraaziz)

واضح رہے کہ چند ماہ قبل اداکارہ اور یاسر حسین نے دوسرے بچے کی جلد آمد کی خوشخبری سنائی تھی اور لکھا تھا کہ ہم چار ہونے جارہے ہیں، ان کا ایک بیٹا کبیر حسین بھی ہے۔

یاد رہے کہ 2019 میں ایوارڈ شو کے دوران اداکار نے اداکارہ کو پروپوز کیا تھا اور اداکارہ نے ہاں کردی تھی۔

شوبز کے مقبول جوڑی کی شادی دسمبر 2019 میں ہوئی اور ان کے ہاں 2021 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے کبیر حسین رکھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں