The news is by your side.

Advertisement

اقرا عزیز نے تنقید پر خاموشی توڑ دی

کراچی: پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے یاسر حسین کی شادی کی پیش کش اور اس پر ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں نجی ایوارڈ کی تقریب میں اداکارہ یاسر حسین نے پوری دنیا کے سامنے اقرا عزیز کو شادی کی پیش کش کر کے انگوٹھی پیش تھی، اُن کے اس انداز پر صارفین نے تنقید کی تھی۔ اقرا عزیز نے ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑتے ہوئے انسٹا گرام پر یاسر حسین کی طرف سے دی جانے والی انگوٹھی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک طویل پوسٹ کر ڈالی۔

انہوں نے لکھا کہ ’’میری خوشی اتنی بڑی ہے کہ مجھے صرف اچھی باتیں اور لوگوں کی دعائیں سنائی دے رہی ہیں، محبت متاثر کرنے کے لیے نہیں بلکہ اظہار کے لیے ہوتی ہے جس کا عملی نمونہ یاسر نے دنیا کے سامنے پیش کیا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ یاسر نے جس انداز سے محبت کا اظہار کیا اُس کے لیے بہت زیادہ ہمت کی ضرورت ہے۔ اقرا عزیر نے اپنے ہونے والے خاوند کو خصوصی پیغام دیا کہ جذبات کے اظہار، خیال رکھنے، حقیقت پسندانہ محبت کرنے اور اچھا ہونے پر شکریہ، میں بھی تم سے محبت کرتی ہوں۔

اقرا عزیز نے لکھا کہ اگر لڑکی اظہار محبت کے وقت نہ روئے اور ہنستی رہے تو  ایسا نہیں کہتے کہ سب طے تھا، ناقدین اپنی خوشی کا انتظار کریں اور میرے رنگ میں بھنگ نہ ڈالیں۔

خیال رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز کے درمیان طویل عرصے سے رفاقت ہے اور خبریں آرہی تھیں کہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں تاہم وہ ایک دوسرے کو صرف اچھا دوست قرار دیتے تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں