بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

اقرا عزیز کے شوبز کیریئر سے متعلق افواہوں پر بڑی بہن نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

معروف اداکارہ اقرا عزیز کے شوبز کیریئر سے متعلق افواہوں پر بڑی بہن سدرہ عزیز نے خاموشی توڑ دی۔

اداکارہ اقرا عزیز کی بڑی بہن سدرہ عزیز نے ان افواہوں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں کہا گیا کہ شادی کے بعد اداکارہ کے کیریئر کو نقصان پہنچا ہے۔

حال ہی میں ایک صارف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’کوئی اس حقیقت کے بارے میں بات کیوں نہیں کرتا کہ اقرا عزیز کیریئر تب تک بہت شاندار تھا جب تک انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ نہیں کیا اور اب کوئی بھی اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا‘

سدرہ عزیز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’لوگوں کی زندگیوں کے بارے میں کہانیاں بنانا چھوڑ دیں، اقرا نے ابھی ایک نیٹ فلکس سیریز کی شوٹنگ مکمل کروائی ہے اور اب اپنے دو بچوں کی دیکھ بھال کرنے کے ساتھ ساتھ اسکرپٹس پڑھ رہی ہیں اور جلد ہی نئے پروجیکٹ میں کام شروع کریں گی۔‘

Latest Lifestyle News and Breaking News from ARY News

انہوں نے صارفین سے کہا کہ وہ مشہور شخصیات اور ان کے ذاتی فیصلوں پر بات کرتے ہوئے احترام کا مظاہرہ کریں۔

واضح رہے کہ اقرا عزیز کا شمار پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

یاسر حسین اور اقرا عزیز نے دسمبر 2019 میں شادی کی تھی اس جوڑی کے ہاں جولائی2021 میں پہلے بیٹے کبیر حسین اور جنوری 2026 میں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں