جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

اقرا کنول، ندیم مبارک اور حسنین شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا انفلوئنسرز اقرا کنول، ندیم مبارک اور حسنین شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئے۔

لاہور میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز اقرا کنول، ندیم مبارک اور حسنین شاہ کے خلاف تین مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملزمان کو مؤقف جاننے کے لیے تین بار طلب کیا تھا۔

حکام کے مطابق تینوں ملزمان جان بوجھ کر تفتیش میں شامل نہیں ہوئے اور این سی سی آئی اے کے دفتر آنے سے گریز کیا۔

تینوں یوٹیوبرز پر غیرقانونی آن لائن ٹریڈنگ ایپلیکیشن کی تشہیر میں ملوث ہونے کا امکان ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کو منافع کی لالچ میں ڈال کر ایپس میں سرمایہ کاری کے لیے مسلسل اکساتے رہے ہیں۔

یہ پڑھیں: رجٹ بٹ اور اقرا کنول بھی مشکل میں آگئے

این سی سی آئی اے حکام کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں