کراچی: اے آروائی نیوز کے پروگرام سرِعام کے اینکر پرسن اقرارالحسن آج سندھ اسمبلی میں کیے جانے والے اسٹنگ آپرین کی فوٹیج منظرعام پر لا کر سندھ حکومت کے جھوٹ اورالزامات کا پردہ فاش کریں گے، سندھ حکومت کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ اقرار الحسن کے ٹیم ممبر کامران ، اقرار کی مدد سے اسمبلی کی عمارت میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔
اے آروائی نیوز کے تحقیقاتی پروگرام ’سرعام‘ کے میزبان اقرار الحسن گزشتہ جمعے کوسندھ اسمبلی میں اسٹنگ آپریشن کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات میں نقائص منظرعام پر لائے تھے۔
اقرار الحسن سندھ اسمبلی میں اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ لائسنس یافتہ آتشیں حملے کے ساتھ سندھ اسمبلی کے ایوان میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے اور حکومتی نمائندوں کو دکھایا کہ جس سیکیورٹی کے سہارے وہ یہاں بیٹھے ہیں وہ کس قدر ناقص ہے۔
تاہم اس موقع پر سندھ اسمبلی کی ایم پی اے کلثوم چانڈیوکا کہنا تھا کہ ٹیم سرعام کے ممبر کامران کو اقرارالحسن زبردستی ایوان کے اندر لے کرآئے۔
اقرار الحسن سندھ حکومت کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کی تردید کرنے والی ویڈیوز آج منظرعام پرلائیں گے، شائد حکمرانوں کو کچھ شرم آئے جو کہ اسٹنگ آپریشن کے بعد سے اب تک جھوٹ بول رہے ہیں۔ اقرارالحسن کی جانب سے پیش کیا جانے والے آج رات کے پروگرام سرعام میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔
اقرار الحسن نے اس حوالے سے چیلنج کررکھا ہے کہ اگر حکومت ایک لمحے کی ویڈیو بھی ایسی دکھا دے جس میں وہ اوران کے ساتھی اسٹنگ آپریشن کے اختتامی لمحات سے قبل اسمبلی میں اکھٹے دکھائی دے جائیں تو وہ آج کے بعد اپنا پروگرام نہیں کریں گے۔
اقرارالحسن کا پروگرام ’’سرعام‘‘ آج شام سات بج کر پانچ منٹ پر صرف اے آروائی نیوزپر نشر کیا جائے گا۔