جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش، 24 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

گوادر(8 جنوری 2026): سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے افراد کی ایک اور کھیپ گرفتار کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے جیوانی میں کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 24 ملزمان کو  گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے، ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزٹ ویزے کی آڑ میں سمندر کے راستے یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش ناکام بنادی، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 2 مسافروں کی بیرون ملک جانے کی کوشش روکی گئی، مسافر پرواز کے ذریعے وزٹ ویزے پر کینیا جا رہے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں میں محمد نفیس اور نبیل ادریس شامل ہیں اور ان مسافروں کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے، امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشتبہ رویے پر مسافروں کو شفٹ انچارج کے سپرد کیا گیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پروفائلنگ کے دوران مسافر اپنے سفر کی وجوہات واضح نہ کر سکے، مسافروں نے انکشاف کیا ایجنٹ محمد قاسم کے ذریعے غیر قانونی طور پر یورپ جانا چاہتے تھے، مسافروں نے ایجنٹ سے 40 لاکھ روپے کے معاملات طے کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں