تہران (13 اپریل 2026): ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کے 77 تاریخی مقامات کو نقصان پہنچا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں تہران میں تاریخی ورثے کے تحفظ کمیٹی کے سیکریٹری سجاد اصغری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کی جانب سے 28 فروری سے ایران پر شروع ہونے والے حملوں میں 77 تاریخی مقامات کو نقصان پہنچا ہے۔
سجاد اصغری نے کہا کہ ان حملوں میں تہران میں درجنوں محل، عجائب گھر اور عمارتیں متاثر ہوئیں۔ تاریخی ورثے کو پہنچنے والا نقصان 90 فیصد معمولی جبکہ 10 فیصد سنگین نوعیت کا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 38 متاثرہ مقامات سرکاری طور پر قومی ورثہ قرار دیے گئے تھے۔ ان میں 27 تاریخی عمارتیں قاجار دور سے تعلق رکھتی ہیں۔
تحفظ کمیٹی کے سیکریٹری نے یہ بھی بتایا کہ نقصان زدہ عمارتوں میں فرخ آباد اور عشرت آباد پیلس بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ قصر جیل، قجر محل کا اسٹون گیٹ اور دیگر تاریخی مقامات بھی متاثر ہوئے۔
سجاد اصغری نے کہا کہ اسرائیلی اور امریکی حملوں میں احمدرضا پہلوی پیلس اور رفیع نیا سینا گوگ ہاؤس کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ایران اسرائیل جنگ اور اسلام آباد مذاکرات سے متعلق تمام خبریں
واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان 15 روزہ جنگ بندی ہو چکی ہے تاہم اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات میں دونوں فریقین کسی معاہدے پر نہ پہنچ سکے۔
علاقائی اور عالمی طاقتیں دونوں ممالک کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے کوشاں ہیں
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


