جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

ایران کو نظر انداز کر کے علاقائی سلامتی کی بنیاد نہیں رکھی جا سکتی، عراقچی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (14 جون 2026): ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران کو نظر انداز کر کے علاقائی سلامتی کی بنیاد نہیں رکھی جا سکتی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ فوجی طاقت سے قومی ہم آہنگی اور قوم کی مزاحمت نے دنیا کو ایران کی طاقت کی حقیقی تصویر دکھائی، عوامی حمایت ایسا اثاثہ ہے جسے سفارتکاری میں ایران کی اتھارٹی کا بنیادی سہارا سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی لبنان کیساتھ امن معاہدے کی خلاف ورزی، بیروت پر حملہ کر دیا

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ جنگ کے تجربے نے ظاہر کیا کہ علاقائی سلامتی کی بنیاد ایران کو نظر انداز کرنے پر نہیں ہو سکتی، خطے کے ممالک بتدریج قبول کر چکے ہیں کہ پائیدار سلامتی اور اقتصادی ترقی کا راستہ تعاون سے ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقائی استحکام ایران سمیت خطے کے تمام ممالک کے مشترکہ مفادات پر غور کرنے سے ہی ممکن ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں