امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کر لیتا ہے تو وہ ایک گھنٹے میں استعمال کرے گا۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران میں ہمارےحملوں نے اپنے مقاصد حاصل کر لئے ہم نے ایران کے خلاف ایک بڑی فوجی فتح حاصل کی، ہمارے پائلٹس کی جوہری تنصیبات پر بمباری بہت اچھا کام تھا۔
ٹرمپ نے کہا کہ کردوں نے مجھے بہت مایوس کیا ہے ایران میں ایک دھڑا سمجھوتہ چاہتا ہے اور دوسرا مذاکرات میں رکاوٹ ہے ہم نے ایرانی جواب کا کئی دن انتظار کیا جو 10 منٹ میں تیار ہو سکتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کی تجاویز احمقانہ ہیں ایرانیوں نے احمقانہ تجویز پیش کی جسے قبول نہیں کیا جا سکتا۔
دورہ چین سے متعلق ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر کا بہت احترام کرتا ہوں اور امید ہے کہ وہ میرا احترام کریں گے چینی صدر آبنائے ہرمزکا مسئلہ حل کرناچاہتےہیں کیونکہ چینی جہاز وہاں سے نہیں گزر رہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


