ہفتہ, اگست 8, 2026
اشتہار

ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

(5 جنوری 2025): ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لئیے اچھی خبر آگئی، رواں ماہ پاکستان سے ایران فیری سروس شروع ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیری سروس ٹرمینل کی سافٹ لانچنگ 8 جنوری کو وفاقی وزیر پورٹ شپنگ کرینگے، ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی نجی کمپنی کو فیری سروس کے لئیے لائسنس دیا گیا ہے۔

وفاقی بحری امور وزیر جنید انور کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایران عراق اور یمن کے سفرا سے بات کی کہ وہ اپنے ممالک سے فیری سروس چلانے والے ہماری وزارت سے رابطہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے پہلی فیری سروس جلد شروع ہو جائے گی، پی این ایس سی میں انتظامی تبدیلیوں کے حوالے سے جو اچھا کام کرے وہ آگے آئے۔

ایران اور عراق جانے والے زائرین کیلیے اہم خبر، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں