ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

جنگ ہوئی تو۔۔! اردن نے ایران کو بڑی یقین دہانی کروا دی

اشتہار

حیرت انگیز

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادلوں کے درمیان اردن نے ایران کو بڑی یقین دہانی کروا دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن کے وزیرخارجہ ایمن الصفادی نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے یقین دلایا کہ اپنی سرزمین یا فضائی حدود ایران کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ایمن الصفادی نے کہا کہ کسی علاقائی تنازع کامیدانِ جنگ نہیں بنیں گے اور کسی فریق کو اپنے شہریوں کی سلامتی اور خودمختاری سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اردن کے اصولی مؤقف کو سراہتے ہوئے مؤقف کو خطے کے امن کیلئے خوش آئند قرار دیا۔

متحدہ عرب امارات نے ایران کیخلاف کارروائی کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی لگا دی

چند روز قبل آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق، آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ فون پر بات کی۔

ٹیلیفونک رابطے میں وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے کہا کہ خطے میں حالیہ کشیدگی میں اضافہ تشویش کا باعث ہے، انہوں نے کہا کہ آذربائیجان نے مسلسل تمام فریقوں کو ایسے اقدامات اور بیان بازی سے باز رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جو ایران اور اس کے ارد گرد کے علاقے میں عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں۔

انہوں نے بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے مطابق صرف اور صرف مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں