واشنگٹن (5 فروری 2026): ایران اور امریکا مذاکرات میں تعطلی سے متعلق تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں مذاکرات مقررہ وقت اور مقام پر ہوں گے۔
امریکا اور ایران کے حالیہ شدید تنازع میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی تعطلی سے متعلق خبریں گردش میں تھیں۔ تاہم اس حوالے سے تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئی ہیں اور دونوں ممالک نے مذاکرات طے شدہ دن اور وقت کے مطابق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں تصدیق کی ہے کہ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات جمعے (کل) کی صبح 10 بجے عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوں گے۔
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے بھی تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جمعہ کو عمان میں ہوں گے۔ امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف ملاقات کیلئے تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں ایران کو بیلسٹک میزائلوں پر بات کرنا ہوگی۔ یقین نہیں کہ ہم کسی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں لیکن بہرحال ہم کوشش کریں گے اور دیکھیں گے۔
ایرانی عہدے دار کا کہنا ہے امریکا سے صرف جوہری معاہدے پر بات ہوگی، مذاکرات میں میزائل پروگرام شامل نہیں ہوگا۔
دریں اثنا ایرانی وزیر خارجہ نے تمام ضروری انتظامات کرنے پر عمان سے اظہار تشکر کیا۔ عباس عراقچی نے سعودی عرب اور مصری ہم منصب سے فون پر بات کی۔ رہنماوں نے گفتگو میں خطے کی صورتحال پر بات کی اور کشیدگی کم کرنے کیلیے مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔
جوہری مذاکرات : آیت اللہ خامنہ ای کو فکرمند ہونا چاہیے، صدر ٹرمپ
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


