تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ایران امریکا کشیدگی، دونوں‌ ممالک کی ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری

واشنگٹن / تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی کشتیاں تباہ کرنے کی دھمکی دے دی جبکہ پاسداران انقلاب نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی غلطی کی تو امریکا کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے امریکی بحریہ کو ہدایت کی کہ اگر ایران کی کشتیاں بحریہ عرب میں موجود امریکی جہازوں کو خوف زدہ کریں تو انہیں تباہ کرنے میں دیر نہ لگائی جائے۔

امریکی صدر نے لکھا کہ ’اگر ایرانی بوٹس امریکی بحری جہازوں کے قریب آئیں تو نیوی اہلکار انہیں فوری طور پر روکیں چاہیے انہیں تباہ کیوں نہ کرنا پڑے‘۔

علاوہ ازیں وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوان امریکی صدر نے مزید کہا کہ اب ہم اسی پر برقرار نہیں رہیں گے اگر وہ (ایرانی) ہماری شپس، کریو ممبران اور سیلرز کو خطرات میں ڈالیں گے تو میں انہیں یہ نہیں کرنے دوں گا اور ہم انہیں پانی سے باہر اٹھا کر پھینک دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک دھمکی ہے، ایرانی کشتیاں ہمارے جہاز کے انتہائی قریب آتی ہیں ، ان کی مسلح کشتیوں میں بھی بہت اہم ہتھیار ہیں ۔

دوسری جانب پاسداران انقلاب کے سربراہ نے امریکی صدر کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی بحریہ نے اگر ایک کشتی پر فائرنگ یا کارروائی کی غلطی کی تو ایران فیصلہ کن ردعمل دے گا۔

Comments

- Advertisement -