ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر فوری کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز کو کھول دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز مکمل کھولی جا رہی ہے ایران امریکا جنگ بندی معاہدے کی بقیہ مدت تک آبنائے ہرمز مکمل کھول دی گئی۔
ایران کے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان پر ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا
ایران کی جانب سے سمندری تجارت کی سہولت کے لیے نئے احکامات جاری کیے گئے ہیں جس کے تحت تجارتی جہازوں کے لیے پہلے سے اعلان کردہ راستوں پر چلنے کی شرط لازمی قرار دی گئی ہے۔
ایران کا کہنا ہے کہ جہازوں کو پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن کے مربوط راستوں پر سفر کرنا ہو گا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اہم ملاقات
واضح رہے کہ اسٹریٹ آف ہرمز دنیا میں تیل اور گیس کی ترسیل کا اہم ترین راستہ ہے۔ حالیہ کشیدگی کی وجہ سے اس راستے کی بندش نے عالمی سطح پر توانائی کے بحران اور قیمتوں میں اضافے کے خدشات پیدا کر دیے تھے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


