تہران(6 مئی 2026): ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے باضابطہ طور پر ایک نیا میکانزم شروع کر دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے باضابطہ طور پر ایک نیا میکانزم شروع کر دیا ہے۔ نئے قواعد و ضوابط کے تحت اب آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کو باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہازوں کو گزرنے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے مخصوص ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ہو گا، اور اس حوالے سے تمام متعلقہ جہازوں کو ای میل کے ذریعے نئے قواعد سے آگاہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایران نے پہلے ہی اسرائیل اور امریکا سے منسلک بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
مزید برآں، ایرانی پارلیمنٹ میں ایک تجویز زیرِ غور ہے جس کے تحت دشمن ممالک کے جہازوں اور غیر مسلح تجارتی جہازوں پر ٹیکس عائد کیا جا سکتا ہے۔
ان نئے قوانین میں اسرائیل سے منسلک کسی بھی بحری جہاز کے داخلے پر مکمل پابندی کی تجویز بھی شامل ہے تاکہ خطے میں ایرانی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


