بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

ایران کا جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایران، یورپی ممالک کے ساتھ جوہری مذاکرات جمعے کو استنبول میں ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق یورپی ممالک سے مذاکرات کی میزبانی ترکیہ کرے گا، برطانیہ، فرانس،جرمنی سے مذاکرات جمعے کو استنبول میں ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے یہ پیشرفت، یورپی ممالک کی دھکمیوں کے بعد سامنے آئی ہے، ایران کو مذاکرات نہ کرنے پر عالمی پابندیاں لگائے جانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ یہ اہم ملاقات ایران، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر ہوگی۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ان دھمکیوں کے جواب میں کہا کہ اگر یورپی یونین یا ’ای تھری‘ کوئی مثبت کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو انہیں دھمکیوں اور دباؤ کی پُرانی پالیسی ترک کرنا ہوگی۔ اسنیپ بیک’ جیسا ہتھکنڈہ ان کے پاس نہ قانونی بنیاد رکھتا ہے اور نہ اخلاقی۔”

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی وہ قرارداد جو اس معاہدے کو قانونی تحفظ دیتی ہے، 18 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔ اس سے پہلے ہی اگر اسنیپ بیک میکانزم فعال کیا گیا تو ایران پر دوبارہ سخت پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں