بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

ایران کیوں نہیں جھکا؟ وزیر خارجہ نے ٹویٹ میں ٹرمپ کی حیرانی دور کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (23 فروری 2026): ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں اسٹیو وٹکوف کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حیرانی دور کر دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ نے ٹویٹ کیا کہ ہم اس لیے نہیں جھکتے کیوں کہ ہم ایرانی ہیں۔

اسٹیو وٹکوف نے امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حیران ہیں کہ امریکا کے تمام تر دباؤ کے باوجود ایران نے ابھی تک واشنگٹن کے مطالبات کیوں نہیں مانے۔

انھوں نے کہا تھا کہ خطے میں ہماری بحری قوت کے حجم کے باوجود تہران نے ہمت کیوں نہیں ہاری اور آ کر صاف صاف یہ کیوں نہیں کہہ دیا کہ بس ہم اب جوہری ہتھیار نہیں چاہتے؟

قیادت کے قتل کا اندیشہ، خامنہ ای نے انتظامی امور کس کو سونپ دیے؟ نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

اس بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’آپ جاننا چاہتے ہیں کہ ہم کیوں نہیں جھکتے، کیوں کہ ہم ایرانی ہیں۔‘‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں