بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

ایرانی فوج کا ہیلی کاپٹر گرِ کر تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی فوج کا ہیلی کاپٹر مارکیٹ میں گر کر تباہ ہونے سے 2 پائلٹ جاں بحق ہو گئے۔

وسطی ایران میں ایک فروٹ منڈی میں فوج کا ہیلی کاپٹر گرنے سے دو فوجی پائلٹ اور دو تاجر جاں بحق ہو گئے۔

منگل کی صبح یہ حادثہ اصفہان صوبے کے قصبے دورچے میں پیش آیا، جہاں فوج کا ایک بڑا ایئربیس ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق حادثے کی وجہ ممکنہ طور پر طیارے میں فنی خرابی تھی۔

حادثے کے مقام سے سرکاری میڈیا کی طرف سے نشر کی گئی فوٹیج میں ملبہ اور ہنگامی ریسکیو ورکرز کو آگ بجھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

آرمی ایوی ایشن ٹریننگ سینٹر نے ایک بیان میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت کرنل حامد سروزاد کے طور پر کی ہے جو پائلٹ تھے جب کہ میجر مجتبیٰ کیانی کو پائلٹ تھے۔

ہیلی کاپٹر کے گرنے اور آگ لگنے کے بعد مارکیٹ میں اپنے بوتھ پر کام کرنے والے دو افراد بھی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں