جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

ایران کے داراحکومت تہران کے فوجی اڈے میں آگ لگ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران کے دارالحکومت تہران کے فوجی اڈے میں اچانک خوفناک آگ لگ گئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ ملٹری جوائنٹ اسٹاف سے منسلک کمپلیکس کے اندر موجود لکڑی کے کارخانے میں پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق فائرفائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے گزشتہ روز ایران نے اپنے جدید ترین بیلسٹک میزائلوں میں سے ایک خرمشہر فور بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

خرمشہر 4 بیلسٹک میزائل 2 ہزار کلومیٹر کی رینج تک مار کرسکتا ہے اور 15 سو کلوگرام وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا، Iran سے مذاکرات میں ان کے بیلسٹک میزائلوں پر بھی بات چیت کرنے پر مصر ہے جبکہ ایران بات چیت کو صرف جوہری مسائل تک مرکوز رکھنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔

ایران کے تباہ کن میزائلوں پر ایک نظر

واضح رہے کہ ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ عمان میں امریکا، Iran مذاکرات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مذاکرات کا مقصد یہ جانچنا ہے کہ ایران سے ڈیل کی جاسکتی ہے یا نہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں