تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

قاسم سلیمانی کی ہلاکت، ٹرمپ مطلوب قرار، گرفتاری کے لیے انٹرپول سے درخواست

تہران: ایرانی حکومت نے امریکی صدر ٹرمپ کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کو درخواست ارسال کردی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کی حکومت نے انٹرپول کو ’ریڈ نوٹس‘ ارسال کیا جس میں ٹرمپ سمیت 47 امریکی شخصیات کی گرفتاری میں مدد مانگی گئی ہے۔

ایرانی حکومت کی جانب سے انٹرپول کو بھیجے جانے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ اور اُس کی انتظامیہ کے 47 افسران نے پاسداران انقلاب فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو عراق کے شہر بغداد میں قتل کیا۔

ایران کی حکومت نے انٹرپول کو بتایا کہ قاسم سلیمانی کو بغداد میں 3 جنوری 2020 کو قتل کیا گیا۔

یاد رہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب کے لیڈر جنرل قاسم سلیمانی کو عراق کے شہر بغداد میں 3 جنوری 2020 کو امریکا نے ایک ڈرون حملے میں قتل کر دیا تھا۔ ایران نے امریکا سے اس قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران نے تفتیش کی جس میں ماہرین نے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی کہ آخر امریکا کو مقام کا اندازہ کس طرح ہوا کیونکہ پاسداران انقلاب کے سربراہ نے بغداد کا خفیہ دورہ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق عراقی تفتیش کاروں نے اس سلسلے میں بغداد ائیرپورٹ کے ملازمین، پولیس افسران اور شام ونگز کے ملازمین سے تفتیش کی، جس کے بعد ایک شخص کا نام سامنے آیا تو ایرانی حکومت نے اُسے جاسوسی کے الزام میں سرعام پھانسی دی۔

Comments

- Advertisement -