تازہ ترین

ایران: یوگا کی کلاس لینے پر 30 افراد گرفتار

تہران: ایران میں یوگا کی کلاس لینے پر 30 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، یہ واقعہ صوبے گلستان کے مرکزی شہر گورگن میں پیش آیا.

تفصیلات کے مطابق ایک نجی یوگا سینیٹر میں کلاسز لینے پر متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے.

واقعے پر پورے ملک میں‌ سنسنی پھیل گئی ، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل آیا ہے، خیال کیا جارہا ہے کہ یوگا کی مخلوط کلاس لینے پر  یہ گرفتاریاں عمل میں آئیں۔

خیال رہے کہ ملک میں کھیلوں کی مخلوط سرگرمیوں کی اجازت نہیں، ساتھ ہی پیشہ وارانہ سطح پر یوگا ٹریننگ کی بھی ممانعت ہے.

حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ انسٹرکٹر کے پاس کلاس چلانے کا لائسنس نہیں‌ تھا.

محکمہ قانون کے اہل کار مسعود سلیمانی کے مطابق انسٹرکٹر نے قانون کی پاس داری نہیں کی، اسے بھی گرفتار کیا گیا ہے.

مزید پڑھیں: امریکا:‌یوگا اسٹودیو میں فائرنگ، دو افراد ہلاک

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ اہل کار نے یہ بھی کہا ہے کہ یوگا کلاس میں حصہ لینے والوں نے نامناسب لباس پہن رکھا تھا.

محکمہ قانون کے مطابق سیکورٹی فورسز نے گرفتاری سے قبل اس رہائش گاہ پر کچھ عرصے سے نظر رکھی ہوئی تھی۔

اس واقعے پر ایران کے روشن خیال طبقے کی جانب سے شدید تنقید کی گئی ہے.

Comments

- Advertisement -