ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانا شروع کردیں ، سی این این کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : امریکی خبر رساں ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانا شروع کر دیں۔

امریکی خبر رساں ادارے ‘سی این این’ نے ایک تشویشناک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم آبی گزرگاہ ‘آبنائے ہرمز’ میں بارودی سرنگیں بچھانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

سی این این کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ان گنت مائنز بچھائی گئی ہیں، ایرانی فورسز، خاص طور پر پاسدارانِ انقلاب، کے پاس چھوٹی کشتیوں اور جدید ‘مائن لیئرز’ کی صلاحیت موجود ہے، جو مختصر وقت میں سمندر کے اندر سیکڑوں خطرناک مائنز بچھا سکتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کے پاس نہ صرف مائنز بچھانے کی ٹیکنالوجی ہے بلکہ وہ دھماکا خیز کشتیوں اور ساحلی میزائل بیٹریوں کے ذریعے بھی دشمن کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان گنت مائنز بچھانے کا یہ اقدام عالمی سطح پر تیل کی رسد اور تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت کو مفلوج کر سکتا ہے، جس سے خطے میں جاری کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں