ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

زائرین بس حادثہ : ایران نے ٹوور آپریٹر پر تاحیات پابندی عائد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ : زائرین کی بس کو حادثہ کے واقعے کے بعد ایرانی حکومت نے قافلے کے سالار پر ملک میں داخلے پر تاحیات پابندی عائد کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قافلے کے سالار سید اطہر شمسی پر ہمیشہ کیلئے ایران میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ایران بس حادثے سے متاثرہ قافلے کے سالار کو ایران سے بےدخل کرنے کیلئے طیارے میں سوار کرا دیا گیا، جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں نے سالار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

سالار اطہر شمسی کا ٹوور آپریٹر لائسنس بھی معطل کیے جانے کا امکان ہے، لواحقین نے قافلے کے سالار پر خستہ حال گاڑی پر زائرین کو عراق لے جانے کا الزام عائد کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے پاکستانی سفیر سے غیرمعیاری سروس والے ٹوور آپریٹرز کے لائسنس معطلی کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سے ایران روانہ ہونے والی زائرین کی بس کو 21 اگست کو ایرانی شہر یزد میں حادثہ پیش آیا تھا، جس میں 51 افراد سوار تھے۔

المناک حادثے میں 28 زائرین جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے، 14 زائرین کی حالت تشویشناک ہے، زائرین میں سے زیادہ تر کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 28 زائرین کی میتوں کو شہباز ائیربیس پر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کیا گیا جبکہ زخمی 6زائرین کو ایمبولینس میں لاڑکانہ منتقل کیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں