جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

ٹرمپ اور نیتن یاہو ایرانی عوام کے قاتل ہیں، ایران کا ٹرمپ کے پیغام پر ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

تہران(14 جنوری 2026): ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو "ایرانی عوام کے مرکزی قاتل” قرار دیا ہے۔

یہ بیان ایران میں جاری بدامنی کے تناظر میں سامنے آیا ہے جہاں ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو "ایرانی عوام کے مرکزی قاتل” قرار دیا ہے۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے سوشل نیٹ ورک پر لکھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو ایرانی عوام کے مرکزی قاتل ہیں۔

انہوں نے اپنے پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک پوسٹ کا اسکرین شاٹ بھی منسلک کیا تھا جس میں امریکی صدر نے ایران میں مظاہرین سے اپنے اداروں پر قبضہ کرنے کی اپیل کی تھی اور یقین دلایا تھا کہ مدد آنے والی ہے۔

لاریجانی نے لکھا: "ہم ایرانی عوام کے مرکزی قاتلوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہیں:

1- ٹرمپ

2- نیتن یاہو”

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے ایران میں مظاہرین کی حمایت کی اور حکومت کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

واضح رہے کہ ایران میں جاری بدامنی کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے ہیں، حکام نے متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا ہے اور انہیں "خدا کے دشمن” قرار دیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں