اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

ایران میں موساد سے منسلک 35 مشتبہ افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران میں فورسز کی جانب سے ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، موساد سے منسلک 35 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزارت انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ موساد سے منسلک 35 افراد کو مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے مطابق کچھ گرفتار افراد علیحدگی پسند گروہوں سے بھی وابستہ ہیں، کارروائی ملک کے 6 مختلف صوبوں میں کی گئی۔

اس سے قبل ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایک جاسوس کو گزشتہ ماہ سزائے موت دی گئی تھی، مجرم نے حساس مقامات کی تصاویراور معلومات موساد کو دی تھیں۔

ایرانی میڈیا کا کہنا تھا کہ اس جاسوس کو گزشتہ سال جون میں تہران کے قریبی علاقے ‘ساوجبلاغ’ سے ایک خفیہ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے 30 ہزار یورو نقد اور جدید ترین جاسوسی آلات برآمد ہوئے تھے۔

ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ مجرم کو موساد نے یورپ میں بھرتی کیا تھا، جہاں اسے مختلف یورپی دارالحکومتوں میں دو سال تک جاسوسی کی خصوصی تربیت دی گئی۔

ایران کا جوہری بم حاصل کرنا قطعی طور پر ناقابلِ قبول ہے، ٹرمپ

حکام کا مزید کہنا تھا کہ تربیت مکمل ہونے کے بعد اسے مخصوص مشن پر ایران بھیجا گیا تھا جہاں وہ حساس مقامات کی نگرانی میں مصروف تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں