پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

ایران نے آبنائے ہرمز بند کر دی، سینٹکام نے آبنائے بندش کا دعویٰ مسترد کر دیا، خام تیل مہنگا

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (11 جون 2026): خبر رساں ادارے مہر نے کہا ہے کہ ایران کی فوج نے آبنائے ہرمز کو تمام بحری جہازوں، بشمول تیل بردار ٹینکرز اور تجارتی جہازوں، کے لیے مکمل طور پر بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز نے ایک بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو آئل ٹینکرز اور تجارتی جہازوں کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے، اور جو بھی جہاز گزرنے کی کوشش کرے گا اسے نشانہ بنایا جائے گا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی بحریہ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والی 2 تجارتی کشتیوں کو نشانہ بھی بنایا۔

تاہم دوسری طرف امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا ایرانی دعویٰ مسترد کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ آبنائے میں تجارتی جہازوں کی آمد و رفت جاری ہے۔

ایرانی اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایران کی جانب سے امریکا کی جارحیت کے جواب میں آبنائے ہرمز کی مکمل بندش کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں فی بیرل 2 ڈالر سے زیادہ اضافہ ہو گیا۔


ٹرمپ نے مایوس ہو کر ایران پر حملے کیے، ایکسیوس کا دعویٰ


برینٹ کروڈ آئل فیوچرز 2.47 فی صد اضافے کے ساتھ 95.40 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے، جب کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ 2.89 فی صد اضافے کے بعد 92.63 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ مجید موسوی نے ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حالیہ امریکی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے خطے میں ’’جہنم‘‘ برپا کرنے کی دھمکی دی ہے۔ انھوں نے کہا ’’کیا تم مقدس آبنائے ہرمز کو غیر محفوظ بنا رہے ہو؟ ہم پورے ایران سے تمھارے لیے اس خطے کو جہنم بنا دیں گے۔‘‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں