The news is by your side.

Advertisement

ایران: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 35 کان کن ہلاک

تہران : ایران کے شمالی حصے میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 35 کان کن ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ایران کے شمالی صوبے گلستان میں آزاد شہر کے قریب ایک کوئلے کی کان میں دھماکہ ہوا، جس کے بعد وہاں کام کرنے والے درجنوں کان کن وہاس پھنس گئے، جس کے بعد دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 35 ہوگئی ہے جبکہ 30 سے زائد زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق بظاہر یہ دھماکہ گیس خارج ہونے کے باعث ہوا۔

دھماکے کی جگہ ریسکیو سرگرمیاں جاری ہیں، حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دشوار گزارعلاقہ ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کوئلے کی کان میں 500 ملازم کام کرتے ہیں، دھماکا اُس وقت ہوا تھا، جب کان کنوں کی ایک شفٹ اپنا کام ختم کر رہی تھی اور اُس کی جگہ ایک نئی شفٹ اپنا کام شروع کر رہی تھی۔

ایرانی حکومت کا حادثے پر تین دن کا سوگ منانے کا اعلان

شمالی ایرانی صوبے گلستان کی حکومت نے اس حادثے پر تین دن کا سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر صدر حسن روحانی کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق حکومت پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے اپنے تمام ذرائع بروئے کار لائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں