جمعہ, اگست 14, 2026
اشتہار

صہیونی وزیر خارجہ کا دورہ صومالی لینڈ، ایران کا ردعمل سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایرانی وزارت خارجہ نے صہیونی وزیرخارجہ کے صومالی لینڈ کے دورے کو صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صہیونی وزیر خارجہ کے غیر قانونی دورہ صومالی لینڈ کی مذمت کرتے ہوئے اسے صومالیہ کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا تھاکہ عالمی برادری بارہا اس بات پر زور دیتی رہی ہے کہ صومالیہ ایک آزاد ریاست اور اقوام متحدہ کا رکن ہے، لہذا اس کی علاقائی سالمیت کا احترام کرنا ضروری ہے۔

آسٹریلیا کی اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت، الرٹ جاری

رپورٹس کے مطابق انہوں نے اسرائیلی اقدام کو صومالیہ کو تقسیم کرنے کی کوشش اور بین الاقوامی تعلقات میں خطرناک بدعت قرار دیا، جو اقوام متحدہ کے قانونی و اصولی ڈھانچے پر کاری ضرب ہے۔

اُن کا زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلامی اور افریقی ممالک سمیت عالمی برادری کو مل کر صومالیہ کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو روکنے کی ضرورت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں