تازہ ترین

ایران میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد19 ہوگئی، اسکولز، کالجز بند

تہران : ایران میں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد انیس ہوگئی، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے متعدد علاقوں میں اسکولزاورکالجز بند ہیں جبکہ عوامی اجتماعات پرپابندی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارت صحت کےترجمان نےمیڈیا بریفنگ میں کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرمزید چارافراد کی ہلاکت  کے بعد اموات کی تعداد انیس ہوگئی ہے جبکہ 139 افراد متاثر ہے۔

وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے متعدد علاقوں میں اسکولز اور کالجز بند کردئیےگئے ہیں جبکہ عوامی اجتماعات پر پابندی اور کھیلوں کی سرگرمیاں منسوخ کردی گئیں ہیں۔

ترجمان کاکہنا ہےقم میں صورتحال کنڑول میں ہے اور متاثرمتعددافرادکواسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تاہم گیلان صوبے میں صورتحال کسی حدتک تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں : کرونا سے لڑتے ہوئے ایرانی وزیر خود مہلک وائرس کا شکار ہوگئے

یاد رہے ایرانی نائب وزیر صحت ایرج ہررچی خود بھی کروناوائرس کا شکار ہوگئے ہیں، وہ چند روز سے کرونا وائرس پر بریفنگ دے رہے تھے، انہوں نے عزم ظاہر کیا تھا کہ ملک میں پھیلنے والے مہلک وائرس کو شکست دیں گے۔

وزرات صحت کے شعبہ تعلقامہ عامہ کا کہنا ہے کہ ہررچی نے کروناوائرس کا ٹیسٹ کرایا جو پوزیٹو رہا، انہیں گھر میں سب سے الگ رہا گیا ہے جہاں کسی کو بھی ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -