ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

امریکی دباؤ اور پابندیوں کے شکار ایران اور کیوبا کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (06 جنوری 2026): امریکی دباؤ اور پابندیوں کے شکار ایران اور کیوبا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی مہر کے مطابق ایران اور کیوبا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اور عالمی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے گفتگو کے دوران باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے موجودہ امکانات اور بین الاقوامی تنظیموں میں باہمی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔

’’ایران کو دوبارہ عظیم بنائیں‘‘ سوشل میڈیا پر امریکی سینیٹر کی تصویر نے ہلچل مچا دی

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔

انھوں نے زور دیا کہ تمام حکومتوں اور اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس خطرناک قانون شکنی کے خلاف واضح اور مضبوط مؤقف اختیار کریں۔ سید عباس عراقچی نے غیر قانونی معاشی پابندیوں اور بیرونی دباؤ کے باوجود کیوبا کی حکومت اور عوام کے ثابت قدم مؤقف کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

ادھر کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے کیریبین اور لاطینی امریکا میں ایسی امریکی سرگرمیوں کی سخت مذمت کی جو خطے میں عدم استحکام کو جنم دیتی ہیں۔ انھوں نے بالخصوص وینزویلا کے خلاف حالیہ غیر قانونی فوجی اقدام اور اس کے صدر اور ان کی اہلیہ کے اغوا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

برونو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کیوبا بیرونی خطرات کے سامنے ہر صورت ڈٹا رہے گا، اور زور دیا کہ جارحانہ اور یکطرفہ اقدامات کا مؤثر مقابلہ کرنے کے لیے دوست ممالک کے درمیان قریبی تعاون اور ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں