تہران: ایران کے وزیر کھیل کا کہنا ہے کہ اگر فیفا ورلڈ کپ کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل نہ کیے گئے تو ایران کی ٹورنامنٹ میں شرکت غیر یقینی ہوجائے گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے وزیر کھیل احمد دونیامالی نے ترکیہ کی ایک نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ایران کی فٹبال فیڈریشن نے اسپورٹس گلوبل گورننگ باڈی سے اپنے میچز منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر فیفا کی جانب سے ہماری یہ درخواست قبول ہوجاتی ہے تو ایران ورلڈکپ میں شرکت کرے گا، تاہم ایران ابھی تک فیفا کی جانب سے ملنے والے جواب کا منتظر ہے۔
رپورٹس کے مطابق کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ جون جولائی میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والے اسرائیل اور امریکا نے 28 فروری سے ایران پر حملے شروع کر دیے جس سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
رونالڈو نے ’’بسم اللہ‘‘ پڑھ کر گول کیا!
ایشیا سے فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ایران کی فٹبال ٹیم کے تمام گروپ میچز امریکا میں شیڈول ہیں۔ تاہم جاری کشیدگی کے باعث ایران نے امریکا میں میچز کھیلنے سے انکار کیا اور فیفا سے اپنے میچز میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


