منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک(11 جولائی 2026): ایران نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکا کے غیر قانونی اقدامات پر اس کا سخت احتساب کرے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے عالمی ادارے کو لکھے گئے ایک خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ امریکا مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ واشنگٹن کو اس کے رویے اور اقدامات پر جوابدہ ٹھہرائے۔

ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے تمام غیر قانونی اقدامات کے باعث پیدا ہونے والے سیاسی اور قانونی نتائج کا بین الاقوامی طور پر مکمل ذمہ دار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کو امریکا کی غیر قانونی جارحیت روکنے کے لیے فوری، مؤثر اور فیصلہ کن اقدامات کرنے چاہئیں، اور عالمی ادارے کو یہ بات یقینی بنانی چاہیے کہ امریکا اپنی تمام بین الاقوامی ذمہ داریوں اور کیے گئے وعدوں پر مکمل پاسداری کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں