منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

ایران نے 5 خلیجی ممالک سے بھاری معاوضے کا مطالبہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (14 اپریل 2026): ایران نے جنگ بندی مذاکرات ناکام ہونے کے بعد اپنے خلیجی ہمسایہ ممالک سے باضابطہ طور پر جنگی ہرجانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ایران اور ترکیہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے 5 خلیجی ممالک بحرین، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور اردن پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران حملوں میں معاونت کی، جس پر ان سے بھاری معاوضے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

معاوضے کا یہ مطالبہ اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی کی جانب سے آیا ہے، جنھوں نے کہا ہم ایران کے خلاف جنگ میں شرکت پر ان ممالک سے معاوضے کا مطالبہ کرتے ہیں، علاقائی ممالک کو جنگ میں کردار ادا کرنے پر معاوضہ دینا ہوگا۔

یہ پیش رفت اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کے بعد سامنے آئی ہے، جہاں ایران کے جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز کے کنٹرول جیسے معاملات پر اختلافات حل نہ ہو سکے۔

صدر ٹرمپ نے ایران کی 5 سال کے لیے یورینیم افزودگی معطل کرنے کی پیشکش مسترد کی

تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ ایران کا یہ مطالبہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے اور عالمی توانائی منڈیوں میں عدم استحکام کو طول دے سکتا ہے۔ ایران کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ تقریباً 270 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

منگل کے روز ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے ابتدائی جائزوں کے حوالے سے روسی خبر رساں ادارے ریا نووستی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہماری مذاکراتی ٹیم جن امور پر کام کر رہی ہے، اور جن پر اسلام آباد مذاکرات میں بھی بات ہوئی، ان میں جنگی ہرجانے کا معاملہ شامل ہے۔‘‘

انھوں نے واضح کیا کہ 270 ارب ڈالر کا یہ تخمینہ حتمی نہیں ہے، اور کہا ’’نقصانات کا اندازہ عموماً کئی مراحل میں لگایا جاتا ہے۔‘‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں