اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

’ایران نے بھارتی ٹینکروں سے ٹول ٹیکس نہیں لیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

ایران نے آبنائے ہرمز  میں ٹرانزٹ کرنے والے بھارتی ٹینکروں سے  فیس وصول کرنے کی تردید کی ہے۔

نئی دہلی میں تہران کے سفیر نے زور دے کر کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بھارتی ٹینکرز نے ایران کو ٹول ادا نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ "اس مشکل وقت میں ہمارے اچھے تعلقات ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ ایران اور ہندوستان کے مشترکہ مفادات اور ایک مشترکہ قسمت ہے،”

یہ بات سفیر محمد فتحلی نے ایک پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتائی۔

ٹول ٹیکس

ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے اعلان کیا ہے کہ اب آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر بحری جہاز کو ایران کو ٹول ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

روسی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے واضح کیا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنا مکمل کنٹرول اور مینجمنٹ قائم کرے گا۔

ابراہیم عزیزی نے امریکا کے حوالے سے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ہم امریکیوں پر قطعی اعتماد نہیں کر سکتے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا کو کسی بھی ممکنہ معاہدے کی ضرورت ایران سے کہیں زیادہ ہے۔

سربراہ ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کا مزید کہنا تھا کہ اگر امریکا ہماری شرائط تسلیم نہیں کرتا تو ایران اپنے آزادانہ راستے پر چلتا رہے گا۔ ان کا یہ بیان خطے میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور سمندری تجارتی گزرگاہوں پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کی پالیسی کا عکاس ہے۔

اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین ابراہیم عزیزی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آبنائے ہرمز کے لیے ٹرانزٹ فیس کی تجویز والے بل میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ فیس ایران کی قومی کرنسی ‘ریال’ میں ادا کی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں