تہران (17 جولائی 2026): ایرانی عدلیہ نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی قیدی کی رہائی کے دعوے کی تردید کر دی ہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی عدلیہ نے صدر ٹرمپ کے امریکی قیدی کی رہائی کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے کسی بھی امریکی قیدی کو رہا کیا ہے اور نہ ہی کسی قیدی کا تبادلہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سرکاری ریکارڈ کی جانچ میں بھی ٹرمپ کے دعوے سے مطابقت رکھنے والا کوئی امریکی قیدی نہیں ملا، اور نہ ہی جاسوسی کے الزام میں گرفتار کسی امریکی کی رہائی یا تبادلے کی تصدیق ہوئی۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ 2024 میں گرفتار ایک امریکی شہری کو ایران نے رہا کر دیا ہے۔
امریکی صدر نے اس پر ایران سے اظہار تشکر بھی کیا تھا۔
جنگ کے دوران ایران نے ایسا کیا کیا جو ڈونلڈ ٹرمپ کو اظہار تشکر کرنا پڑا؟


