پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

کوئی بھی ملک ایران پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا: ایران کا دو ٹوک اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

تہران(18 اپریل 2026): ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں پر سخت ردعمل دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ضرورت سے زیادہ بولتے ہیں اور ان کے متضاد بیانیے کی سمجھ نہیں آتی کہ وہ اصل میں چاہتے کیا ہیں۔

سعید خطیب زادہ نے واضح کیا کہ مسائل کا حل جنگ میں نہیں ہے، تاہم اگر امریکا نے دوبارہ حملے کی غلطی کی تو ایران اپنا بھرپور دفاع کرے گا اور آخری سپاہی تک لڑے گا۔

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کردیا، خبر ایجنسی

انہوں نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کا کوئی بھی غیر قانونی حکم تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ غلامی اور نوآبادیاتی نظام کا دور اب ختم ہو چکا ہے اور امریکا دوسرے ملکوں پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں پیغام دیا کہ ایران کسی بھی صورت اپنی خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا اور اپنی حدود کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں