ایران نے بدلے میں یورپی یونین کی افواج کو ’دہشت گرد گروپ‘ قرار دے دیا۔
حالیہ مظاہروں کے خلاف خونریز کریک ڈاؤن پر اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کو دہشتگرد قرار دینے کے یورپی یونین کے فیصلے کے بعد ایران نے یورپی افواج کو "دہشت گرد گروپ” قرار دیا ہے۔
پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر غالب نے اتوار کو کہا کہ یہ فیصلہ "آئی آر جی سی کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے خلاف انسدادی اقدامات کے قانون کے آرٹیکل 7” کے تحت کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’یورپیوں نے درحقیقت خود پاؤں میں گولی مار دی ہے اور ایک بار پھر امریکیوں کی اندھی فرمانبرداری کے ذریعے اپنے ہی لوگوں کے مفادات کے خلاف فیصلہ کیا ہے‘‘۔
یورپی یونین نے ایرانی پاسداران انقلاب کو ’دہشت گرد تنظیم‘ قرار دیدیا اور ایران کے حالیہ مظاہروں میں ہلاکتوں کی زمہ دار عہدِ داروں پر لگا کر سفری پابندیاں عائد اور اثاثے منجمد کر دیئے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اس عمل کی شدید مذمت کی ہے، انہوں نے اس اقدام کو یورپی یونین کی کھلی منافقت قرار دیا ہے اور کہا کہ یورپی آگ بھڑکا کر بڑی اسٹریٹیجک غلطی کر رہا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خود یورپ بھی محفوظ نہیں رہے گا، ادھر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر کا کہنا ہے کہ حملہ ہوا تو تل اببیب کو نشانہ بنائیں گے، علی شمخانی نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ ایرانی عسکری ڈھانچے میں ایک ہزار اسٹریٹیجک ڈرونز شامل ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


