ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کردیئے، پاسداران انقلاب

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران کے پاسداران انقلاب نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حملے میں اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل ایرانی پاسداران انقلاب نے 24 گھنٹے کے دوران 200 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی کر نے کا دعویٰ کیا تھا۔

21 امریکی بحرین میں نیول اڈے پر مارے گئے، تہران ریفائنری پر حملے کے بعد حیفا ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا جبکہ امریکی تیل جہاز کو بھی ٹارگٹ کیا گیا۔

ایران کا حملہ، امریکا نے ساتویں فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

واضح رہے کہ اسرائیلی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ ایران سے جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل میں 1900سے زائد زخمیوں کو اسپتالوں میں لایا جاچکا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں