ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

ٹرمپ اور نیتن یاہو نے مل کر ایران سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (16 فروری 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران پر معاشی دباؤ مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ایران کے خلاف ’’زیادہ سے زیادہ دباؤ‘‘ کی پالیسی کو پوری شدت سے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مہم کے دوران چین کو ایرانی تیل کی فروخت روکنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ تہران کی آمدنی کے بڑے ذریعے کو محدود کیا جا سکے۔

ٹرمپ ایک انتظامی حکم پر دستخط کر چکے ہیں جس کے تحت ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فی صد تک کسٹم ڈیوٹی لگائی جا سکتی ہے۔ اگر چین نے ایرانی تیل کی خریداری جاری رکھی تو وہ بھی اس اقدام کی زد میں آ سکتا ہے۔

ٹرمپ ایران پر اسرائیلی حملوں کی حمایت کریں گے، سی بی سی رپورٹ میں انکشاف

ایران کی 80 فیصد سے زائد تیل برآمدات چین کو جاتی ہیں، چین کی خریداری میں کمی سے تہران پر معاشی دباؤ میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بیجنگ پر ممکنہ ڈیوٹی کے نفاذ سے واشنگٹن اور بیجنگ کے تعلقات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں، خصوصاً ایسے وقت میں جب دونوں ممالک کے درمیان پہلے ہی اقتصادی اور تزویراتی معاملات پر تناؤ موجود ہے۔

امریکا اور اسرائیل ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے پر متفق ہیں، البتہ اس ہدف کے حصول کے طریقے پر اختلاف موجود ہے۔ نیتن یاہو ایران کے ساتھ کسی مضبوط معاہدے کے امکان پر شکوک رکھتے ہیں، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ معاہدے کی کوشش کی جانی چاہیے۔

امریکی مشیروں نے ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کو مشکل مگر جاری رکھنے کے قابل قرار دیا ہے، جنیوا میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور متوقع ہے، واشنگٹن نے واضح کیا ہے کہ اپنی شرائط کے بغیر کوئی معاہدہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

دوسری طرف ایک ایرانی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی تجویز میں 3 سے 5 برس کے لیے یورینیم کی افزودگی روکنے اور تقریباً 450 کلوگرام اعلیٰ افزودہ یورینیم ملک سے باہر منتقل کرنے کی شرط شامل ہے، تاہم ایک امریکی عہدیدار نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں