تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران: مظاہرین پر فائرنگ سے درجنوں افراد ہلاک متعدد زخمی

ایرانی سیکیورٹی فورسز نے سیستان میں نماز جمعہ کے بعد مظاہرین پر فائرنگ کر دی،  کارکنوں کے مطابق ایرانی فورسز کی حالیہ جارحیت میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایران میں جمعہ کی رات دوبارہ کچھ علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے، مظاہرین کے ایک گروپ نے رات کے وقت دارالحکومت کے مغرب میں واقع کاراج میں مظاہرے کئے اور مظاہرین نے ایرانی حکومت کیخلاف  شدید نعرے بازی کی۔

واضح رہے کہ ایرانی حکومت نے 16 ستمبر کو نوجوان خاتون مہسا امینی کی موت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔

مظاہرین نے اس ہفتے کردستان صوبے کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں مظاہروں کی کال دی تھی۔ سیستان کے ساتھ کردستان بھی سکیورٹی کریک ڈاؤن میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم نے بتایا تھا کہ ایرانی سکیورٹی فورسز نے مظاہرے شروع ہونے کے بعد سے کم از کم 416 افراد کو قتل کردیاہے جن میں 51 بچے اور 27 خواتین شامل ہیں۔

اس تعداد میں سیستان میں ہلاک ہونے والے 126 افراد اور کردستان میں ہلاک ہونے والے 48 افراد شامل ہیں۔ 30 ستمبر کو زاہدان میں فائرنگ کے نتیجے میں 90 سے زائد افراد مارے گئے تھے جسے مظاہرین نے "بلڈی فرائیڈے” کا نام دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -