ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

آبنائے ہرمز میں کشیدگی: ایرانی پاسداران انقلاب کا آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

تہران(7 مارچ 2026): آبنائے ہرمز کے قریب خلیج کے پانیوں میں ایرانی پاسداران انقلاب نے مالٹا کے جھنڈے والے ایک آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آئل ٹینکر "پریما” کو متعدد انتباہات جاری کیے گئے تھے، لیکن انتباہات کو مسلسل نظر انداز کرنے پر اسے ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

حملے کا نشانہ بننے والا بحری جہاز ‘پریما’ ایک آئل اور کیمیکل ٹینکر ہے جو سمندری ٹریفک کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ‘میرین ٹریفک’ کے مطابق مالٹا کے پرچم تلے اپنا سفر جاری رکھے ہوئے تھا۔

ایرانی حکام کا موقف ہے کہ یہ کارروائی سمندری حدود اور قوانین کی خلاف ورزی کے جواب میں کی گئی ہے۔ اس واقعے کے بعد خطے میں بحری آمد و رفت اور سیکیورٹی کی صورتحال مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں