ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

ایران نے خلیج فارس میں آئل ٹینکرز پر ’ڈرون کشتیوں‘ سے کامیاب حملے شروع کر دیے، ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

بصرہ (12 مارچ 2026): ایران نے تیل کی ترسیل کرنے والے بحری جہازوں پر ’ڈرون کشتیوں‘ سے کامیاب حملے شروع کر دیے، دھماکا خیز مواد سے لیس ایرانی کشتیوں نے خلیج فارس میں 2 آئل ٹینکرز کو اڑا دیا۔

ایران کی جانب سے خلیج فارس میں بھی حملے شروع ہو گئے ہیں، عراقی شہر بصرہ کی بندرگاہ کے قریب 2 آئل ٹینکروں پر حملوں کے بعد عراق نے تیل کی بندرگاہوں پر تمام آپریشن روک دیے۔

الجزیرہ کے مطابق دھماکا خیز مواد سے لدی ایرانی کشتیوں نے عراق کے سمندری پانیوں میں دو ایندھن بردار ٹینکروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ان میں آگ لگ گئی اور ایک عملے کا رکن ہلاک ہو گیا، عملے کے 38 ارکان کو بچا لیا گیا۔ اس سے پہلے خلیجی پانیوں میں چار جہازوں پر میزائل سے حملے کیے گئے تھے۔

عراق کی اسٹیٹ آئل مارکیٹنگ آرگنائزیشن نے واقعے پرشدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ برطانیہ کے سمندری مانیٹر نے بھی جہازوں پر حملے کی تصدیق کی ہے۔ بحرین میں بھی بندرگاہ پر آئل ٹینکر پر حملہ کیا گیا۔ بحرین کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے ایرانی حملے کے بعد ایندھن ذخیرہ کرنے والی تنصیب میں آگ لگ گئی ہے۔

روئٹرز کے مطابق بدھ کی رات عراق کے قریب خلیج میں جن جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ان میں مارشل آئی لینڈز کے جھنڈے والے ٹینکر سیف سی وشنو اور زیفیروس شامل تھے، جنھوں نے عراق سے ایندھن کا سامان لادا تھا۔ دو عراقی بندرگاہی حکام نے بتایا کہ زیفیروس مالٹا کے جھنڈے کے تحت رجسٹرڈ تھا۔

تیل کے عالمی بحران سے نمٹنے کے لیے انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کا بڑا فیصلہ

بغداد میں بھارتی سفارت خانے نے آج جمعرا کو بتایا کہ گزشتہ روز عراق کے شہر بصرہ کے قریب ایک امریکی ملکیت کے خام تیل کے ٹینکر پر حملے میں ایک بھارتی ملاح ہلاک ہو گیا، سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر جاری بیان میں سفارتخانے نے کہا کہ سیف سی وشنو کے باقی 15 بھارتی عملے کے ارکان کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

عراقی حکام نے دونوں ٹینکروں پر حملے کو تخریب کاری قرار دے دیتے ہوئے کہا یہ عراق کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے کیوں کہ یہ تخریب کاری عراق کی علاقائی سمندری حدود میں ہوا ہے۔

ڈرون کشتی حملے


روئٹرز کے مطابق دھماکا خیز مواد سے لدی بغیر عملے کی کشتیوں کے استعمال کی رپورٹس سامنے آئی ہیں، جنھیں یوکرین نے روس کے خلاف جنگ میں مؤثر طریقے سے استعمال کیا تھا۔

روئٹرز نے بدھ کو یہ بھی رپورٹ کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں تقریباً ایک درجن بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں، جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی افواج نے ایرانی بارودی سرنگیں بچھانے والی 28 کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران عالمی جہاز رانی کے اس اہم راستے میں مزید بارودی سرنگیں بچھاتا ہے تو اسے شدید نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں