جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

ایلون مسک نے ایران میں مفت اسٹار لنک انٹرنیٹ فراہم کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیکساس (14 جنوری 2026): دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک نے ایران میں مفت اسٹار لنک انٹرنیٹ فراہم کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس اب ایران میں صارفین کو اسٹار لنک سیٹلائٹ سروس کے ذریعے مفت انٹرنیٹ فراہم کر رہی ہے، کیوں کہ ایران میں کئی روز سے انٹرنیٹ بند ہے۔

ایران میں پہلے سے غیر فعال اسٹار لنک اکاؤنٹس اب فعال ہو گئے ہیں اور ان کے سبسکرپشن فیس بھی معاف کر دی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکومت کی جانب سے کئی مقامات پر جیمزر لگائے گئے ہیں تاکہ مفت انٹرنیٹ فراہمی کو روکا جا سکے، تاہم بیش تر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال ہے۔

ٹرمپ نے ایران سے تمام سفارتی روابط منقطع کردیے، فضائی حملوں کا امکان، امریکی میڈیا

آج بدھ کے روز، ایران ملک گیر احتجاج کے 18 ویں دن میں داخل ہو گیا ہے، ایرانی حکام نے ملک کو بیرونی دنیا سے منقطع کر رکھا ہے۔ آن لائن رابطے کی نگرانی کرنے والے ایک پلیٹ فارم نیٹ بلاکس کے مطابق ایران 120 سے زائد گھنٹوں سے آف لائن رہا ہے۔

منگل کے روز بلومبرگ نے رپورٹ کیا کہ امریکا میں قائم ادارے ہولسٹک ریزیلینس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد احمدیان، جو ایرانیوں کو انٹرنیٹ تک رسائی برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے، نے کہا ہے کہ اسپیس ایکس اسٹارلنک ریسیورز کو بغیر سبسکرپشن فیس ادا کیے آن لائن رہنے کی اجازت دے رہی ہے۔

اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں اسٹارلنک کے ذریعے انٹرنیٹ سروسز بحال کرنے کے لیے ایلون مسک سے بات کرنے کے اپنے منصوبے کا ذکر کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں