بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

ایران نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرنے کے الزام میں 4 افراد کو پھانسی دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ایران: اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں 4 افراد کو پھانسی ایرانی حکومت نے چار افراد کو اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے کے الزام میں پھانسی دے دی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی عدالت نے ان افراد کو جمعرات کے روز سزائیں سنائی تھیں، چاروں افراد کو اسرائیل کے ساتھ خفیہ معلومات کے تبادلےاور اغوا کے الزام میں دی جانے والی سزاؤں پرعملدرآمد ہو گیا۔

ایران کی عدلیہ کی جانب سے بھی چاروں افراد کو سزائے موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ چاروں پر اسرائیل کی انٹیلی جنس سروس کے ساتھ کام کرنے کا الزام تھا۔

واضع رہے ایران میں ہی غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے جرم میں اسی گروہ کے تین افراد کو پانچ سے دس سال قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں