ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

ایران: خواتین سے زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (25 نومبر 2025): ایران میں دو خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو سرعام پھانسی دے دی گئی۔

العربیہ پر شائع خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی عدلیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ شمالی صوبے سمنان میں دو خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں ایک شخص کو سرعام پھانسی دی گئی۔

عدلیہ کے آفیشل آؤٹ لیٹ میزان آن لائن نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلے کو برقرار رکھنے کے بعد پھانسی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں افغان قیدی کو پھانسی

میزان نے صوبائی عدلیہ کے سربراہ محمد اکبری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے درست جائزہ لینے کے بعد اس فیصلے کی توثیق اور اس پر عمل کیا گیا۔

صوبائی اتھارٹی نے کہا کہ مجرم نے دو خواتین کو دھوکا دیا اور زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجرم نے متاثرین کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلیے انہیں ڈرایا دھمکایا۔

واضح رہے کہ مجرم کی شناخت اور اس کی سزا کی تاریخ ظاہر نہیں کی گئی۔

ایران میں عام طور پر جیلوں کے اندر پھانسی دی جاتی ہے لیکن یہ سزا قتل کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کے دو ہفتے بعد سامنے آئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں