ہفتہ, اگست 8, 2026
اشتہار

ایران نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران(7 جنوری 2026): ایران نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی۔

ایرانی عدلیہ کے میڈیا آؤٹ لیٹ میزان کے مطابق مدعا علیہ کا نام علی اردستانی ہے، علی اردستانی کی سزائے موت سپریم کورٹ کی منظوری کے بعد اور قانونی طریقہ کار کے ذریعے عمل میں لائی گئی جس نے ملک کی حساس معلومات فراہم کر کے موساد کی انٹیلی جنس سروس کے حق میں جاسوسی کا ارتکاب کیا۔

اسرائیل کے خلاف دیرینہ جنگ میں الجھے ہوئے ایران نے حالیہ مہینوں میں ایسے کئی لوگوں کو سزائے موت دی ہے جن پر اسرائیل کی انٹیلی جنس سروس سے روابط رکھنے اور ملک میں اس کی کارروائیوں میں سہولت کاری کرنے کا الزام لگایا گیا۔

جون میں دونوں علاقائی حریفوں کے درمیان براہِ راست تصادم کے بعد سے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت پانے والے ایرانیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

امریکا زوال کے مرحلے میں داخل ہو چکا، سپاہ پاسداران انقلاب

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں