پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

ایران نے اسرائیلی جاسوس کو تختہ دار پر لٹکا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران نے بدھ کے روز اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق پھانسی پانے والے شخص کی شناخت حامد ریزا کے نام سے ہوئی ہے۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان دہائیوں سے جاری کشیدگی کے تناظر میں ایران میں اس سے قبل بھی متعدد افراد کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی سے روابط اور ملک کے اندر کارروائیوں میں سہولت فراہم کرنے کے الزام میں سزائے موت دی جاچکی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حامد ریزا کو 29 اپریل 2025 کو گرفتار کیا گیا تھا اور خفیہ ایجنسی (موساد) کے لئے جاسوسی اور انٹیلی جنس تعاون، خفیہ دستاویزات اور معلومات کی منتقلی کے جرم میں پھانسی دی گئی ہے۔ یہ سزا سپریم کورٹ کی توثیق اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد دی گئی۔

ایران کا آبنائے ہرمز میں فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں بہت زیادہ اضافہ ہوچکا ہے، ایران کی جانب سے واضح طور پر کہا جاچکا ہے کہ اگر کسی ملک کی حدود کو ایران پر حملے کے لئے استعمال کیا گیا تو اسے جنگ تصور کیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں